ویب ڈیسک
|
9 مہینے پہلے
ٓئی سی سی نے بھارت، بنگلادیش میچ میں چیمپئنز ٹرافی لوگوں پر پاکستان کا نام نہ ہونے پر غلطی تسلیم کرلی

چیمپئنز ٹرافی میں بھارت اور بنگلادیش کے میچ کے براڈکاسٹ میں ایونٹ لوگو پر پاکستان کا نام نہ ہونے پر آئی سی سی نےغلطی تسلیم کرلی۔
میچ کے براڈکاسٹ میں ایونٹ لوگو پر پاکستان کا نام نہیں لکھا گیا جس پر شائقین کی جانب سے سوالات اٹھائے گئے تھے۔ ترجمان آئی سی سی کا کہنا ہے کہ گرافکس کی غلطی تکنیکی وجہ سے ہوئی جو کل سے درست ہو جائے گی۔ میچ کے دوران اس لوگو کو تبدیل کرنا ممکن نہیں تھا۔
ترجمان کے مطابق آئی سی سی کے سوشل میڈیا اکاؤنٹس پر میچ کے کلپس پر لوگو میں پاکستان کا نام موجود ہے، پاکستان کا نام صرف براڈ کاسٹ کے لوگو سے غائب رہا۔
متعلقہ خبریں
اہم خبریں۔
ضرور دیکھیں
INNOVATION












